عمران خان نے مرزا غالب کا غلط شعر ٹویٹ کردیا

عمران خان نے مرزا غالب کا غلط شعر ٹویٹ کردیا
تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اکثر اوقات اپنے بیانات میں تاریخی حوالے دیتے نظر آتے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہوا کہ انہوں نے کسی تقریر یا تحریر میں کوئی شعر پڑھا یا لکھا ہو۔ تاہم اس مرتبہ انہوں نے یہ کرنے کی کوشش کی لیکن سب الٹا ہوگیا۔ ان سے اردو کے عظیم شاعر کا غلط شعر ٹویٹ ہو گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے طبع آزمائی کرتے ہوئے شعر وشاعری رکنے کی کوشش کی لیکن غلط شعر لکھنے کی وجہ سے ان کو سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سننے کو ملے۔ ہوا یوں کہ جناب عمران خان صاحب نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے انڈین ڈرامہ مرزا غالب کے ڈائیلاگ کو ان کا شعر سمجھ لیا اور آئو دیکھا نہ تائو اسے ٹویٹ کر ڈالا۔ انہوں نے لکھا کہ،،،، 'معلوم نہ تھا اتنا کچھ ہے گھر میں بیچنے کے لئے زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے' عمران خان نے اپنی اس ٹویٹ میں لکھا کہ 'جب اقوام اپنے نظریات اور زندہ رہنے کے مقاصد بھول جاتی ہیں کہ تو گِر جاتی ہیں۔ مرزا غالب کے الفاظ ہیں جب ہم انگریزوں کے غلام بننے والے تھے، یہ الفاظ امریکہ کی سازش کی مدد سے حکومت تبدیل ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے کاموں سے سچے ہو رہے ہیں۔' https://twitter.com/SherrrKhann/status/1551165225830850561?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1551165225830850561%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F687416 پی ٹی آئی چیئرمین کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور ایک دوسرے سے پوچھنے لگے کہ بھائی کسی نے مرزا غالب کا یہ شعر کبھی پڑھا یا سنا ہے؟ یہ شعر ان کے کس دیوان میں تحریر ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کے جب دلچسپ تبصرے بڑھنے لگے تو عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ سے فوری طور پر اس ٹویٹ کو ہٹا دیا گیا۔ https://twitter.com/ITaimoorReal/status/1551180776330379264?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1551180776330379264%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F687416 یہ بات ذہن میں رہے کہ مرزا غالب کی زندگی پر انڈین کے سرکاری ٹیلی وژن چینل پر 1980ء کی دہائی میں ایک مشہور ڈرامہ سیریل بنائی گئی تھی جس میں اس عظیم شاعر کا کردار بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا۔ اس ڈرامے کو گلزار نے ناصرف اپنے قلم سے تحریر بلکہ ڈائریکٹ بھی کیا تھا۔ ذوالقرنین نامی ایک صارف نے اس ٹویٹ کے ردعمل میں لکھا کہ یہ شعر پڑھ کر ’غالب اپنی قبر میں تڑپ رہے ہوں گے۔‘ https://twitter.com/zburki/status/1551168056377876482?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1551168056377876482%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F687416 عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ’ عمران خان نے مرزا غالب کے متعلق فیک شعر ڈیلیٹ کردیا کیونکہ وہ نصیرالدین شاہ کی فلم (ڈرامے) مرزا غالب کا ڈائیلاگ تھا۔‘ شیر خان نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ’ہمارے ہاں ہر قسم کے اشعار آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔‘ تیمور نامی صارف کو دور کی کوڑی سوجھی اور کہا کہ ’ اور اب مرزا غالب اپنی ہی کتب دیکھ رہے ہیں کہ میں نے یہ کب کہا۔‘
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔