ایک شخص نے 5ویں منزل سے گرتی بچی کی جان بچا لی: ویڈیو دیکھیں

ایک شخص نے 5ویں منزل سے گرتی بچی کی جان بچا لی: ویڈیو دیکھیں
چین میں ایک شخص نے ایک بلڈنگ کی پانچویں منزل سے گرنے والی بچی کو پکڑ کر اس کی جان بچا لی ہے. اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق اگرچہ سوشل میڈیا پر بہت سی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن چین میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو آپ کو حیران کر دے گی۔ یہ واقعہ چین کے صوبہ زی جیانگ میں پیش آیا، جہاں ایک بچی 5ویں منزل سے گر رہی تھی کہ ایک شخص فرشتہ بن کر وہاں پہنچ گیا اور بھاگ کر اسے دبوچ لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین اس شخص کی بہادری کی تعریفیں‌کر رہے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 ویں منزل سے گرنے والی اس بچی کی عمر 2 سال ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کی جان بچانے والے شخص کا نام شین ڈونگ ہے اور اس کی عمر 31 سال ہے۔ جب وہ عمارت کے سامنے سڑک کے دوسری طرف گاڑی پارک کر رہا تھا تو اس کی نظر عمارت کی 5ویں منزل پر پڑی. بچی وہاں سے گرنے ہی والی تھی کہ وہ فوراً کار سے باہر نکلا اور سڑک کے پار بھاگا اور 5 ویں منزل سے گرنے والی اس بچی کو دبوچ لیا. سوشل میڈیا صارفین اس فرشتہ صفت شہری کی تعریفیں‌کر رہے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ شین ڈونگ نے بچی کو پکڑ لیا اور اس کی جان بچ گئی۔ وہ اب مکمل طور پر محفوظ ہے، اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔ شین فرشتہ بن کر موقع پر پہنچا اور لڑکی کو موت کے منہ سے نکالا۔ مائیسا نامی ٹویٹر صارف نے لکھا، ’’حیرت انگیز! ہمیں ایسے مزید انسانوں کی ضرورت ہے. مجھے یقین ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ دنیا بہتر ہوگی۔ یہ لائق تحسین ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔