(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستارنے سوشل میڈیا مہم پر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط لکھا ۔
ہائیکورٹ ذرائع کے مطابق خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کونسا بینچ سماعت کرے گا، کل بینچ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔ کل کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔