ویب ڈیسک: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ میں درخواست شہری فہد شبیر نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے سے دائر کی،درخواست میں پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت نے نائب وزیراعظم تعیناتی کرتے ہوئے آئین کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک اسحاق ڈار کو کام سے روکا جائے۔