کراچی: سوشل میڈیا پر بوٹی مافیا سرگرم، میٹرک امتحانات مذاق بن گئے 

کراچی: سوشل میڈیا پر بوٹی مافیا سرگرم، میٹرک امتحانات مذاق بن گئے 
کیپشن: Karachi: Boti mafia is active on social media, matric exams have become a joke

ویب ڈیسک: کراچی میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بوٹی مافیا سرگرم ہوگیا۔ امتحان کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی پرچہ مختلف سوشل میڈیا کے گروپس میں شیئر ہوجاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ جس میں پہلے سوالیہ پرچہ اور پھر حل شدہ پرچہ وقت سے پہلے ہی لیک ہوگیا۔ بوٹی مافیا نے حل شدہ پرچہ مختلف سوشل میڈیا گروپس میں شیئرکردیا۔

سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو زیرگردش ہیں جس میں بوٹی مافیا طلباء کو پرچے سے متعلق ہدایات دیتا دکھائی دے رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ یہ صورتحال صرف آج ہونے والے ریاضی کے پرچے میں نہیں بلکہ امتحانات کے آغاز سے ہی روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے۔

سات مئی کو میٹرک کے امتحانات شروع ہوئے تو نویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر پہنچ گیا اور پھر بائیولوجی، فزکس، کیمسٹری سمیت انگلش کا پرچہ بھی واٹس ایپ گروپ کی زینت بنا رہا۔

تاہم وزیر بورڈز و جامعات محمد علی ملکانی تاحال سوشل میڈیا پر چلنے والی نقل مافیا کی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں۔   

Watch Live Public News