ویرات کوہلی کی میٹرک مارک شیٹ وائرل ، سب سے کم نمبر کس مضمون میں؟

ویرات کوہلی کی میٹرک مارک شیٹ وائرل ، سب سے کم نمبر کس مضمون میں؟

(ویب ڈیسک ) بھارتی میڈیا  پر میٹرک کی مارک شیٹ وائرل ہو گئی ہے جس سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ  یہ مارک شیٹ ویرات کوہلی کی ہے۔

وائرل مارک شیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی  نے 2004 میں بھارت کے پشچشم وہار  کے  saviour convent نامی اسکول سے میٹرک کاامتحان پاس کیا ہے۔

مارک شیٹ کے مطابق   سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انگلش کے مضمون میں سب سے زیادہ نمبرز لیے ہیں ، دیگر مضامین میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے ۔تاہم ویرات کوہلی نے سب سے کم  نمبر   سائنس اور   ریاضی میں لیے ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے  saviour convent سے ہی  12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔

Watch Live Public News