آصف زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا، بختاور بھٹو زرداری

آصف زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا، بختاور بھٹو زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری اپنے والد کے دفاع میں سامنے آئیں اور ان کی بیرون ملک جانے کی وجہ بتا دی اور کہا کہ آصف زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا ہے۔ آصف زرداری دبئی گئے ہیں اور ان کے بیرون ملک جانے پر کیے جانے والے سوالوں پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آصف زرداری نے ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کیا ہے،اگر 11 سال جیل سے نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگے گا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈکٹیٹرز کا بھی سامنا کیا ہے لیکن آصف زرداری ملک سے بھاگے نہیں، وہ اپنے نواسے کا پہلا جنم دن منانے دبئی پہنچے ہیں اور ایک نانا کے طور پر وہ اپنے نواسے کا پہلا جنم دن اور وقت ساتھ گزارنے کے لیے یہاں دبئی پہنچے ہیں اور ان کا یہ وزٹ پچھلے مہینے طبی وجوہات کے باعث نہیں ہوسکا تھا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔