امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ
نیویارک: امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، متعدد معاملات پر تعمیری گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بھی بات ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔ انھوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے پروگرام کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بلیک سی گرین انیشیٹو ( بی ایس جی آئی ) کی میعاد ختم ہونے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔