موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
کیپشن: موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مقامی سطح پر میوفیکچر ہونے والے کمپلیٹ بلٹ اپ یونٹ (سی بی یو) موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرے گا جس کی قیمت فی سیٹ 500 امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سیلز ٹیکس ایکٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موبائل فونز یا سیٹلائٹ فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمدی قیمت (500 امریکی ڈالر سے زیادہ) فی سیٹ، یا مینوفیکچرر کی جانب سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمد یا رجسٹریشن کے وقت سی بی یو موبائل فونز پر لاگو ہوگا تاہم درآمد شدہ سی بی یو فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا جس کی قیمت 500 ڈالر سے زائد نہ ہو۔

علاوہ ازیں دوسری جانب سی بی یو کنڈیشن کے موبائل فون کی سپلائی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا اس میں 18 فیصد سیلز ٹیکس مزید لاگو ہوگا اگر سی کے ڈی یا ایس کے ڈی موبائل فونز درآمد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نظرثانی شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو قائم کیا ہے۔ ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو کا کام ٹیکس فراڈ روکنا، تجزیہ، تفتیش کرنا بھی ہوگا۔

Watch Live Public News