امریکی شہریوں کے لئے بھارت کا سفر خطرہ،نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

tavel advisory for us citizen
کیپشن: tavel advisory for us citizen
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں انہیں ہدایت کی کہ جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے وہ منی پور، مقبوضہ کشمیر، اور ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔

بھارت کے لیے ایک نظرثانی شدہ ٹریول ایڈوائزری میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکی شہری بھارت میں احتیاط کریں بعض کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو لیول 4 پر رکھا ہے جس کے مطلب ہے کہ بھارت کے متعدد علاقے غیر محفوظ ہیں۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ دہشت گردی اور شہری بدامنی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جموں اور کشمیر کا مرکزی علاقہ (مشرقی لداخ کے علاقے اور اس کے دارالحکومت لیہہ کے علاوہ) کا سفر نہ کریں۔ علاوہ ازیں مسلح تصادم کے امکان کی وجہ سے پاک بھارت سرحد کے 10 کلومیٹر، وسطی اور مشرقی ہندوستان اور تشدد اور جرائم اور منی پور میں دہشت گردی کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ، امریکی محکمہ نے امریکیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کی وجہ سے شمال مشرقی ریاستوں کے سفر پر نظر ثانی کریں۔

ٹریلو ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی حکام نے رپورٹ کیا ہے کہ عصمت دری بھارت میں سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہے مثلاً سیاحتی اور دیگر مقامات پر جنسی حملے ہورہے ہیں، دہشت گرد بہت کم یا بغیر کسی وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں۔

امریکی حکومت نے پاس دیہی علاقوں میں اپنے شہریوں کو ہنگامی سروس فراہم کرنے کی محدود صلاحیت کا اظہار کیا ہے ۔ یہ علاقے مشرقی مہاراشٹر اور شمالی تلنگانہ سے لے کر مغربی مغربی بنگال تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس نے کہا کہ امریکی حکومت کے ملازمین کو ان علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔

Watch Live Public News