ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی

ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی
کیپشن: ڈاکوؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی

ویب ڈیسک: حافظ آباد میں ڈاکو بےلگام ہوگئے۔ شہریوں کے مال کے ساتھ عزتیں بھی محفوظ نہ رہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے تھانہ سکھیکی کے علاقے مڈھ بلوچاں میں ڈاکوؤں نے خاوند اور بچی کے سامنے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان گینگ ریپ کے بعد فرار ہوگئے۔

ڈی پی او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ 

Watch Live Public News