اسلام آباد ، کراچی کا شمار دنیا کے سستے ترین شہروں میں

اسلام آباد ، کراچی کا شمار دنیا کے سستے ترین شہروں میں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)‌پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سب سے بڑے شہر کراچی کو 2021 میں غیر ملکیوں کے لئے دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ کراچی کو دنیا کا نوواں سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ 2021 کی درجہ بندی میں اسلام آباد کو گیارھویں سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

امریکی مالیاتی مشاورتی فرم مرسر نے اپنے بائیسواں سالانہ لاگت برائے رہائشی سروے میں دنیا کے سب سے مہنگے اور انتہائی سستے شہروں کی فہرست مرتب کرنے کے لئے پانچ براعظموں کے 209 شہروں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔ ہر شہر کی درجہ بندی کے لیے اس سروے میں 200 سے زائد اشیاء کی تقابلی لاگت کا تجزیہ کیا گیا ، بشمول رہائش ، آمدورفت، کھانا اور گھریلو لوازمات وغیرہ۔

ترکمانستان کا شہر عشق آباد دنیا کا سب سے مہنگا شہر قرار پایا جبکہ بالترتیب ہانگ کانگ، بیروت اور ٹوکیو مہنگے شہروں میں شامل ہیں جبکہ بشکیک ، لوساکا اور تبلیسی کو 2021 میں غیر ملکیوں کے لئے سب سے کم مہنگے شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔