’حکومت کی کوشش ہے بجلی بحران پیدا نہ ہو‘

’حکومت کی کوشش ہے بجلی بحران پیدا نہ ہو‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش گی بجلی بحران پیدا نہ ہو۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے۔ ہم پورا سال ملتے رہیں گے۔ ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ معاملات بگڑے ہیں تو اس کا مطلب ہے دونوں طرف خامیاں تھیں۔رہنما آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن تاج آفریدی نے کہا کہ ٹیکس تین فیصد سے کم کر کے دو فیصد کر دیا گیا ہے۔ تمام او ایم سیز کی گاڑیاں بہتر ہوچکی ہیں۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینلز کی مرمت کام 29 سے 5 جولائی تک ہونا ہے۔ ابھی ہر چیز معمول پر چل رہی ہے۔ ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کا کسی کو پتہ بھی نہ چلتا۔ تربیلا میں سطح بہت کم ہے ،جس سے پیدوار متاثر ہوئی۔انھوں نے کہا کہ دو ہفتے میں تربیلا میں پانی کی آمد کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ہے۔ حکومت کی پوری کوشیش گی کہ بجلی بحران نہ ہو۔ حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پورے اقدامات کر رکھے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔