گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کون سی شرط؟

گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کون سی شرط؟
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اور دنیا نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ فیٹف نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے27میں سے26نکات پرعمل کیا۔ 2018میں دیئے گئے 82نکات میں سے 75نکات پر مکمل عملدرآمد ہو چکا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیا ایکشن پلان انسداد منی لانڈرنگ سے متعلق ہے۔ پاکستان کو سب سے مشکل ایکشن پلان دیا گیا۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ نئےایکشن پلان پر 2سال کے بجائے ایک سال میں عمل درآمد کا ہدف ہے۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرے لسٹ کی وجہ سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں لگے گی۔ پاکستان چند ماہ میں آخری ہدف بھی حاصل کر لے گا۔ گرے لسٹ سے نکلنے کا سفر ابھی باقی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔