’’ فوجی کوکا’’ گانے کےبعد ملکو کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم

malku & sara
کیپشن: malku & sara
سورس: google

  ویب ڈیسک :معروف گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کی روشنی میں ملکو کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

17 جون کو پاکستان کے معروف گلوکار ملکو اور ان کی ساتھی گلوکارہ سارہ الطاف کو لاہور سے لندن جانے والی ایک پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔کیونکہ ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل تھا۔

واضح رہے کہ اگر کسی شخص کا نام وزارت داخلہ کی اس فہرست میں آتا ہے تو اس پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی ہوتی ہے۔

پھر 21 جون کو ملکو کے مشہور گانے ’نک دا کوکا‘ کے چوتھے ورژن کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جسے ’ فوجی کوکا‘ بھی کہا گیا۔ 

اس گانے کے بول کچھ یوں تھے: پاک فوج نے اپنا فرض نبھانا اے، کج وی ہوجائے پاکستان بچانا اے (پاک فوج نے اپنا فرض نبھانا ہے، کچھ بھی ہو جائے پاکستان بچانا ہے)۔

مذکورہ گلوکار نے انھیں ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس مرزا نے اس درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا اور ان سے 15 جولائی تک جواب طلب کیا تھا۔

 لیکن ’’ فوجی کوکا ’’گانا گانے کے بعد ملکو نے   عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی  جو لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لی ۔

Watch Live Public News