اسلام آباد(پبلک نیوز) آئی ایم ایف بورڈ نے 50کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی ٗوزارت خزانہ کو قسط جاری کرنے کی منظوری بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے بعد دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے سٹاف کی سطح کے معاہدے کی توثیق کی ہے ۔وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ معاہدہ گذشتہ ماہ طے پایا تھا۔بورڈ کی منظوری سے 50کروڑ ڈالر قرض کی تیسری قسط جاری کی جائیگی جبکہ 6 ارب ڈالر قرض میں سے آئی ایم ایف پہلی دو قسطوں کے طور پر 1.45 ارب ڈالر دے چکا ہے۔جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ا یف کےایگزیکٹیوبورڈنے پاکستان کو50کروڑڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے ٗپاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائیگی، آئی ایم ایف پاکستان نےشرح نمو میں اضافے،ادارہ جاری اصلا حات کیلئےجارحانہ پالیسیاں اوراقدامات کیے ٗ آئی ایم ایف انسانی جانوں کو بچانےاورمعیشت کی مدد کرنےکیلئےپاکستان کی پالیسیاں بہتر رہیں۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو مزید اصلاحات سے معاشی اعتماد اور نجی سرمایہ کاری کو تقویت دینا ہوگی، حکومتی ملکیتی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنا اور شفافیت لانا ہوگی،یہ کاروباری ماحول کو بہتر کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے، منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی روک تھام کے ایکشن پلان کو مکمل کرنا ہوگا،ہانسداد بدعنوانی کے اداروں کی تاثیر جو مزید تقویت دینا ہوگی۔