پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں

پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں

پبلک نیوز: پاکستان کے ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں۔ کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا اور گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

کنول نصیر کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹیلی ویژن میزبان ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن تھی۔ وہ ملک و قوم کے لیے اپنی گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی حاصل کر چکی تھیں۔

کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا اور گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ کنول نصیر ریڈیو کی لیجنڈ موہنی حمید (آپا شمیم) کی صاحبزادی تھیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔