اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھا۔ انتقامی سیاست سے ن لیگ کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ نہ چئیرمین نیب اس حکومت کا لگایا ہوا ہے اور نہ ہی یہ کیس۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بیان بازی کے بجائے لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔ سیاسی انجینئرنگ جیسے الفاظ مریم صفدر کیلئے ہرگز نئے نہیں۔ نااہل لیگ کے انہی کرتوتوں کے سائے میں بڑھی مریم صفدر کو اپنا ماضی پتہ ہے۔ میاں مفرور نے سیف الرحمان کے احتساب کمیشن کے ذریعہ سیاسی مخالفین کو زدوکوب کیا۔انھوں نے کہا کہ بینظیر صاحبہ نے نواز شریف کو بدترین آمر کہا تھا۔ ضمانت پر ہوں تو ملکی اداروں کے خلاف بیانات اور جعلی انقلابی بن جاتی ہیں۔ چوری کے سوال پر مظلومیت اور سیاسی انتقام کا سکرپٹ پرانا ہوچکا۔ مریم صفدر جان لیں، چوری کا حساب دینے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔