وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی: حمزہ شہباز

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی: حمزہ شہباز
لاہور: ( پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہماری تحریک عدم اعتماد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو دھمکیاں عمران نیازی دے رہا ے کیا یہ وزیراعظم کی زبان ہے؟ آپ حد سے باہر نکل رہے ہیں عوام کو حد میں رکھنا آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ ہر ممبر ووٹ دے سکتا ہے۔ آپ کیا آٸین کی خلاف ورزی کریں گے۔ عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہوگی۔ آپ نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی۔ اب مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کر دو۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدر اپنے آٸینی رول کی بجاٸے عمران نیازی کے اشاروں پر ناچ رہا ہے جبکہ سپیکر صاحب آپ نے بھی ہمیشہ اس کرسی پر نہیں رہنا۔ ہم اس غیر آٸینی حکومت کا خاتمہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ میں سپیکر کا نام بھی آیا اگر اخلاقی جرات ہو تو عہدہ چھوڑ دیں۔ سپیکر اور نیب کے پیچھے چھپ لو یوم حساب آنے والا ہے۔ ہم 126 دن کا دھرنا دیں گے اور نہ پی ٹی وی پر حملہ کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جب قوم ک دھوکا دیا جاتا ہے تو ایسے ہی حالات ہوتے ہیں۔ فارغ ہو کر گھر بیٹھ جانا ورنہ عوام تمہارا دامن نوچ لیں گے۔ یہ ملک بچانے کی جنگ ہے۔ کل ہم لانگ مارچ کے لیے نکل رہے ہیں۔ پردوں کے پیچھے کچھ نہیں ہو رہا جو ہوگا، عوام کی عدالت میں ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔