اچھرہ بازارحملہ کیس: مقدمےمیں گرفتار3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

اچھرہ بازارحملہ کیس: مقدمےمیں گرفتار3 ملزمان کی ضمانتیں منظور
کیپشن: اچھرہ بازارحملہ کیس: مقدمےمیں گرفتار3 ملزمان کی ضمانتیں منظور

پبلک نیوز: اچھرہ بازار میں خاتون پر حملے کےمقدمے میں ملوث تین ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں اچھرہ بازار حملہ کیس کےمقدمےکی سماعت ہوئی،عدالت نےمقدمےمیں گرفتارملزمان کی ضمانتیں منظورکرلیں، جج نے ملزم التمش، ندیم اور عادل کی ضمانتیں منظورکیں۔

عدالت نے دو ملزمان کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔پولیس نے دو ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

تفتیشی  افسر نے کہا کہ ملزمان مولانا علیم الدین شاکر اور خالد شہنشاہ کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے، ملزمان ندیم ، التمش اور عادل سرور نے جیل سے ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ مولانا علیم الدین شاکر اور خالد شاہ نے ہجوم کو تشدد سے روکا تھا،پولیس  نے بھی مولانا کے کردار کو سراہا تھا،اس کے باجود مولانا علیم الدین شاکر کو مقدمہ میں نامزد کر دیا۔

یادرہےکہ 25 فروری کو لاہور کےکاروباری علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پرمشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا۔

خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نےصورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔

Watch Live Public News