ورلڈ فگر اسکیٹنگ چیمپئن 19 سالہ امریکی مانین کا نیا ریکارڈ

ILIA MANIN
کیپشن: ILIA MANIN
سورس: google

ویب ڈیسک:   ورلڈ فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں  دوران اسکیٹنگ 5  جمپ لگا کر 19 سالہ امریکی اسکیٹر الیا مانین نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فگر اسکیٹنگ کے دوران  quadruple axel کاحصول ناممکنات میں سمجھا جاتا ہے تاہم نوعمر الیا نے اسے ممکن کردکھایا۔

الیا مالینن  جسے ’’ کواڈ گاڈ’’ کے عرف سے بھی جانا جاتا ہے   ورلڈ فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں اب تک کا  سب سے زیادہ  227.79 اسکور  کرکے گولڈ میڈل جیت لیا ۔

 نوجوان مالینن نے اپنے فری اسکیٹ کو quadruple axel  کےساتھ اوپن کیا اور  تماشائیوں کے سامنے پانچ جمپ پیش کئے ۔

اس نے حیران کن 24 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر جاپان کے کاگیاما یوما اور تیسرے نمبر پر فرانس کے ایڈم سیاؤ ہم فا  رہے۔

 یادرے میڈیسن چاک اور ایون بیٹس  کی جانب سے ہفتے کے اوائل میں آئس ڈانس جیتنے کے بعد اس کا طلائی تمغہ اس عالمی چیمپئن شپ میں امریکہ کا دوسرا تھا۔

quadruple axel کیا ہوتا ہے؟

چار گنا  جمپ  یا کواڈ ایک فگر سکیٹنگ جمپ ہے جس میں کم از کم چار (لیکن پانچ سے کم) ریوولیوشن ہوتے ہیں۔

 اس میں ساڑھے چار  ریوولیوشن ہوتے ہیں۔ کواڈرپل ٹو لوپ اور کواڈرپل سالچو دو سب سے زیادہ عام طور پر پرفارم کیے جانے والے کواڈ ہیں۔ 

مقابلے میں quadruple axel لگانے والا پہلا شخص 1988 میں کینیڈین کرٹ براؤننگ تھا۔ جاپانی سکیٹر مکی اینڈو 2002 میں ایسا کرنے والی پہلی خاتون بنی۔