پبلک نیوز: عدالت نےضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے6 اور بشریٰ ی بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف، محمد سعید خان سدوزئی پیش ہوئے، عدالت کے حکم کے باوجود سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش نہ ہوئے، عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوائی جا سکی۔
اڈیالہ جیل حکام نے توہین عدالت نوٹس پر تحریری جواب اور ٹیکنیکل رپورٹ جمع کرا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری ممکن نہ ہو سکی۔ ویڈیو لنک حاضری سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔
عدالت نےضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 4 اپریل کو عدالت پیش کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 4اپریل تک ملتوی کردی۔