ہالی ووڈ( ویب سیریز)ان دنوں ویب سیریز کا راج ہے ٗ لیکن 17 سال پہلے ایک ایسا سیزن امریکی ٹی وی پر نشر ہوا تھا جسے آج بھی بلاشبہ ریٹنگ میں ابتدائی نمبرز پر رکھا جاتا ہے ٗ عالمی شہرت یافتہ او ٹی ٹی پر اب اس کا دوسرا سیزن نشر کیا جا رہا ہے جہاں پر کردار بھی سترہ سال بعد اب جوان نہیں رہے ۔فرینڈرز سیزن ری یونین میں کام کرنے والی کاسٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں ٗ اس میں جینیفر اینسٹن ، کورٹنی کاکس ، لیزا کڈرو ، ڈیوڈ شمیمر ، میٹ لی بلینک اور میتھیو پیری شامل ہیں جبکہ ان کے معاوضہ کے حوالے سے ایک برطانوی اخبار میٹرو نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔اخبار نے دعوی ٰ کیا ہے کہ اس تمام کاسٹ کو سیزن ٹو میں کاسٹ کرنے کیلئے معاوضہ 24 لاکھ ڈالر سے 29 لاکھ ڈالر کے درمیان دیا گیا ہے جو پاکستانی روپوں میں فی کس تقریباً 37 کروڑ سے لیکر 44 کروڑ روپے کے درمیان بنتی ہے۔ یعنی فرینڈز میں کام کرنے والے اداکاروں کا معاوضہ 37 کروڑ سے 44 کروڑ کے درمیان ہے۔لیکن آپ کیلئے حیران کن ہو گا کہ اس معاوضہ کے علاوہ بھی یہ اداکارہ فرینڈز سے بہت کچھ کما چکے ہیں ٗ 1994 میں جب اس سیزن کا آغاز ہوا تو اس میں کام کرنے والے اداکاروں کو ان کی شہرت کے مطابق تقریبا 22 ہزار ڈالر ہر قسط پر ملتا تھا لیکن 2004 میں جب اس کی آخری قسط نشر ہوئی تو رقم ایک لاکھ ڈالر تک ہو چکی تھی۔