وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا کا شکار ہو گئے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا کا شکار ہو گئے

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے.

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ "میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کچھ معمولی علامات موجود ہیں تاہم میں خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجاوں گا۔"

یاد رہے کہ وفاقی وزیرشفقت محمود نے گزشتہ روز بین الصوبائی وزراء تعلیم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ اس سے قبل وزیر اعظم اور صدر مملکت سمیت کئی اہم حکومتی شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں.

دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 92 مریض چل بسے، اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہو گئی، ایک دن میں 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی کیسز9 لاکھ 4 ہزار تک جا پہنچے،، 8 لاکھ 20 ہزار 494 افراد صحت یاب ہو چکے۔۔ فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 106 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکےتازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں92اموات،2ہزار253نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں ٗ ملک میں مثبت کیسزکی شرح4عشاریہ82رپورٹ کی گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹےمیں46ہزار726ٹیسٹ کئےگئے ٗملک میں کوروناسےاموات کی تعداد20ہزار400ہوگئی،کورونامتاثرین کی تعداد9لاکھ5ہزار852ہوگئی۔

پنجاب میں9839اورسندھ میں4936 اموات ہوئیں،‏خیبرپختونخوامیں3970اور‏اسلام آبادمیں746 اموات ہوئیں ،‏بلوچستان270اور‏گلگت بلتستان107اموات ہوئیں،‏آزادکشمیرمیں کورونا سےاموات کی تعداد532ہوگئی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔