’نہیں کرنی شادی‘ نامناسب تبصرہ نوشین شاہ کو مہنگا پڑ گیا

’نہیں کرنی شادی‘ نامناسب تبصرہ نوشین شاہ کو مہنگا پڑ گیا

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ پر اپنی والدہ کی جانب سے دیے جانے والے مستقل شادی کے دباؤ سےمتعلق بیان کے بعد پر کڑی تنقید ہو رہی ہے.

ایک انسٹاگرام سٹوری میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے کہ اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کی والدہ ہر روز آپ کو یاد دلاتی ہیں کہ "شادی کر لو، شادی کر لی" نہیں کرنی شادی مجھے معاف کر دو جان چھوڑو۔

دوسری جانب اس پوسٹ میں استعمال کیے گئے الفاط کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید سامنے آ رہی ہے، جس میں اداکارہ کو "ملک چھوڑنے" کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔ عدی عدیل امجد نامی اداکارہ کی پوسٹ کو ذاتی طور پر لیا اور انہیں ملک چھوڑنے کا مشورہ تک دیدیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے بھی ان کے الفاظ کے انتخاب پر تنقید کی اور اس کی بات کو پوری طرح نظرانداز کیا۔

ڈیزائنر عمر سعید نے بھی ردعمل دیا، انہوں نے کہا "ہاں جب آپ تمام کوششوں کے باوجود شادی کرنے سے قاصر ہوں تو یہی بات آپ اپنی ساکھ بچانے کے لئے کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔