اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے غزہ کی صورتحال پرمشترکہ حکمت عملی اپنائی، سلامتی کونسل نےاتفاق رائےمیں رکاوٹ ڈالی، چین نےفلسطین کےمسئلےکوبہت اہمیت دی۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی قوم کی نمائندگی کی۔ مسئلہ فلسطین پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے میں ہمیں کامیابی ہوئی۔ او آئی سی،عرب لیگ اور غیر وابستہ تنظیم کے رکن ملکوں کے شکر گزار ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے چار اجلاس ہوئے۔ میری سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔ ترکی کے وزیرخارجہ نے فون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔ جنرل اسمبلی میں پاکستان کانقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک نےمشترکہ حکمت عملی اپنائی۔ 10روزسےفلسطین پرمسلسل بمباری جاری تھی۔ فلسطین میں نہتےبچوں کوشہیدکیاگیا۔ سلامتی کونسل کسی نتیجےپرنہیں پہنچ سکی۔ مسئلہ فلسطین پرچینی وزیرخارجہ کےتعاون کاشکرگزارہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ چین نےفلسطین کےمسئلےکوبہت اہمیت دی۔ سلامتی کونسل نےاتفاق رائےمیں رکاوٹ ڈالی۔ ترک وزیرخارجہ نےصورتحال سےآگاہ کیا۔ ہم نےغزہ کی صورتحال پرمشترکہ حکمت عملی اپنائی۔ جنرل اسمبلی میں پاکستان کانقطہ نظرپیش کرنےکی کوشش کی۔