سوشل میڈیا پر تلاوت قرآن کے دوران غیر اخلاقی اشتہارات پر ازخود نوٹس

سوشل میڈیا پر تلاوت قرآن کے دوران غیر اخلاقی اشتہارات پر ازخود نوٹس
گلگت (پبلک نیوز) سوشل میڈیا، یوٹیوب پر تلاوت قرآن سننے کے دوران غیر اخلاقی اشتہارات آنے کا معاملہ، گلگت کی سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے معاملہ پر از خود نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا، یوٹیوب پر تلاوت قرآن سننے کے دوران غیر اخلاقی اشتہارات آنے کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے معاملہ پراز خود نوٹس لے لیا۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے ڈائریکٹر پی ٹی اے اور ڈائریکٹر پیمرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت کی جانب سے غیر اخلاقی اشتہارات کو فوری بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ سپریم اپیلٹ کورٹ نے پی ٹی اے اور پیمرا حکام کو 9 جون تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔