ریکوڈک کیس پاکستان جیت گیا

ریکوڈک کیس پاکستان جیت گیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) ریکوڈک کیس پاکستان جیت گیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے تصدیق کر دی ہے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید کے مطابق ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں۔ یہ فیصلہ پاکستان اور پی آئی اے کے لیے بہت بڑی فتح ہے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔خالد جاوید کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس میں ٹیتھان کاپر کمپنی کے حق میں فیصلے کالعدم قرار دے دیئے گئے۔ پی آئی اے کے خلاف تمام احکامات واپس ہو گئے۔ روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس بھی پاکستان کو واپس مل گیا۔ ٹی سی سی کیس پر آنے والے اخراجات بھی ادا کرے گی. اٹارنی جنرل کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل اوراسکرائب ہوٹل پیرس میں لگائے گئے ریسیور ہٹا دیئے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی سی سی کے پاس اپیل کا حق ہے اور اگر اپیل کی گئی تو ہم ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں.وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعہ کیس جیتنے کی مبارک باد دی ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔