لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی فواد عالم کے راستے پر چل پڑے۔گزشتہ دنوں شعیب ملک نے اداکارہ سونیا کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جہاں پر شو کے میزبان احسن خان نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ سابق کپتان موجودہ اداکارہ ہیں۔ شعیب ملک نجی ٹی وی کے لیے سین بھی شوٹ کرا چکے ہیں۔ احسن خان نے مزید سوالات شعیب ملک پر چھوڑ دیئے جن کے جوابات دیتے ہوئے قومی کرکٹر نے انکشاف کیا کہ مختلف ڈراموں کے لیے ان کے کچھ سین عکس بند ہو چکے ہیں جو جلد ہی سکرین پر نظر آئیں گے۔ شعیب ملک کے مطابق وہ اداکاری سے محبت کرتے ہیں۔ اب تو ثانیہ بھی مجھ سے کہنے لگ پڑی ہیں کہ آئے روز کسی نہ کسی شو میں پہنچے ہوتے ہیں۔ سابق کپتان نے مزید بتایا کہ فی الحال میری تمام تر توجہ کرکٹ پر ہے۔ مجھے کرکٹ سے بہت حاصل کرنا ہے۔ میرا یہ بھی یقین ہے کہ زندگی میں کچھ نہ کچھ نیا کرتے رہنا چاہیے۔