بیان حلفی دینے والوں کو رہا کردیا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

بیان حلفی دینے والوں کو رہا کردیا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے سی سی پی او کو حکم دیا ہے کہ بیان حلفی دینے والوں کو رہا کردیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کے ہاتھ میں ڈنڈا سوٹا نہیں ہونا چاہیے، پولیس کالے کوٹ کا احترام کرے. لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر بندے کو حق ہیں وہ سیاست کرے، میں نے سیاست وکلاء کے ساتھ کی ہے وہ بھی پرنسپل کے ساتھ، یہ بات آپکو پسند آے یا نہ آئے سیاست کےپرنسپل نہیں پتہ. ادھر لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کے لیے مختلف مقامات پر رکاوٹیں لگا رکھی ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی کارکنان بتی چوک پہنچ گئے ۔پی ٹی آئی کا رکنان نے جی ٹی روڈ کے علاقے بتی چوک پر لگی رکاوٹوں کو جب ہٹانا شروع کیا تو کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑ پ ہوگئی جس پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پی ٹی آئی کارکنان رکاوٹیں ہٹاکر راوی پل جانا چاہتے ہیں جسے انتظامیہ نے کنٹینر لگا کر بند کررکھاہے تاہم پولیس نے کارکنان کو تقریباً راوی پل سے 100 میٹر پہلے ہی روک لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔