واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کا قافلے مختلف رہنماؤں کی قیادت میں رواں دواں ہیں اور ان ہی میں سے ایک قافلے کی قیادت یاسمین راشد کر رہی تھیں۔ اس سے قبل بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھیں اور اس دوران پولیس کے لاٹھی چارج کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تھی۔ اب اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار نہیں کیا گیا، دونوں خواتین خود پولیس کی گاڑی میں بیٹھی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے راوی پل کے قریب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی اور پولیس کو حماد اظہر کو گرفتار کرنے نہیں دیا گیا۔لڑو مجھے، آئو نہ! #حقیقی_آزادی_مارچ pic.twitter.com/3KAHw3zg3S
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) May 25, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کی خاتون رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی کی ٹوٹی ہوئی ونڈ سکرین کیساتھ مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کر دی.