ویب ڈیسک: فیصل آبادکےسی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء نے 25 مئی سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز بند کرنے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کا حکمنامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں چھٹیوں میں کسی سکول کو تدریسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔تعلیمی بورڈ اور کیمبرج امتحانات کے علاوہ تعلیمی اداروں میں کسی تدریسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر نجی سکولز کو محکمانہ کارروائی کی وارننگ دے دی گئی۔چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران سکولز کے سرپرائیز وزٹ کریں گے جبکہ نجی سکولز کی طرف سے خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔