پی ایس ایل 2026 پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ

پی ایس ایل 2026 پر پی سی بی کا بڑا فیصلہ
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی  زیرصدارت 2024-25  کے ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کا  اہم اجلاس ہوا۔

  پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں محسن نقوی کی فرنچائز مالکان کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آپ کو فرنچائز کے مالکان کے طور پر بڑھتا اور پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے مالکان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپ کے مقاصد کےحصول کے لیے آپ کی  مدد کروں گا،جواب میں فرنچائز مالکان نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے تاج میں ایک زیور ہے، پی سی بی کے تعاون سے اسے مسلسل ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اجلاس میں2026 میں پی ایس ایل ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔   پی ایس ایل ٹیموں کی  تعداد بڑھانے پر مزید بات چیت آئندہ ماہ ہوگی، 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 2025 کی ونڈو کی تجویز دی گئی ہے۔

محسن نقوی نے ہدایت دی کہ  ڈومیسٹک کرکٹ کا ایک مسابقتی شیڈول تیار کرکے پیش کریں جو بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ  خلا کو ُپر کرنے میں مدد کر سکے،ڈومیسٹک کرکٹرز کےلیے کھیلنے اور آمدن کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ کرکٹ کے معیار میں اضافہ کیا جائے۔

پی سی بی کے مطابق محسن نقوی کی جانب سے 2024-25 کے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں اضافی ٹی ٹوئنٹی ۔پچاس اوورز اور چار روزہ ایونٹس شروع کرنے کی خواہش کا اظہار۔ پروفیشنل کرکٹرز سال بھر مصروف رہیں، تاکہ وہ ضرورت پڑنے پرقومی ٹیم کے لئے بہترین شکل  میں دستیاب ہوں۔  

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایک مضبوط، مسابقتی اور مضبوط ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ کھلاڑیوں کے پول کو بڑھانے میں مدد کرے گا جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائدہ ہوگا"۔

2024-25 کا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ستمبر میں شروع ہونے کی امید ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔