کراچی : شہر میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی، شہری 11 کروڑ سے محروم

کراچی : شہر میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی، شہری 11 کروڑ سے محروم
کراچی : کلفٹن بلاک 5 میں شہری بنک سے 5 لاکھ ڈالرز لے کر نکلا تو دو موٹرسائیکل سوار ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں بنک سے نکلنے والوں کو لوٹنے کی ایک اور واردات ، کلفٹن بلاک 5 میں شہری بنک سے 5 لاکھ ڈالرز لے کر نکلا اور لوٹ لیا گیا۔ دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری سے اسلحے کے زور پر غیرملکی کرنسی لوٹ لی۔ شہری ذولفقار علی 19 نومبر کو بیرون ملک سے کراچی آیا تھا۔ اس حوالے سے ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ 21 نومبر کو بنک سے رابطہ کرکے رقم نکالنے کا کہا ، 24 نومبر کو بنک انتظامیہ نے 5 لاکھ ڈالر حوالے کیے۔ ذوالفقار علی نے بتایا کہ بنک سے رقم لے کر نکلا تو بوٹ بیسن کے قریب موٹرسائیکل پر سوارمسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔ 5 لاکھ ڈالرز کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ بنتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سے ڈکیتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔