کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ خیلج بنگال میں ہوا کا کم دباو سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے کراچی کی ساحلی پٹی کوکوئی خطرہ نہیں۔ ہوا کے کم دباؤ کے باعث جنوبی پاکستان اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے مزید کہا کہ سائیکلون کا نام گلاب رکھا گیا ہے جو پاکستان نے تجویز کیا ہے۔ عام طور پر مون سون میں سائیکلون نہیں بنتے۔