سیلاب کی تباہ کاریاں: عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر غور

سیلاب کی تباہ کاریاں: عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر غور
ورلڈبینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر غور کررہے ہیں۔ پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران مارٹن ریسر نے وفاقی وزرا، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور نجی شعبے سے ملاقات کی۔عالمی بینک کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی۔ مارٹن ریسر نے کہا کہ ان کے ماہرین اور سندھ حکومت کے متعلقہ افسران مل بیٹھ کر اس کی لاگت، وقت اور تعمیراتی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کریں گے تاکہ منصوبے کو منظوری کے لیے بینک حکام کو بھیجا جا سکے۔ ورلڈبینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی سربراہی میں وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر پاکستان کو سیلاب زدگان کی بحال کے لیے 2 ارب ڈالرقرض کی فراہمی کا عندیہ دیا گیا۔ عالمی بینک کے نائب صدر نے کہا سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے، اس صورتحال میں ہم 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر غور کررہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔