لاہور: موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ افسران نے بابر اعظم کو موٹروے پر محفوظ سفر کے بارے آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے موٹروے پولیس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے گاڑی روک کر موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے ملاقات کی،بابر اعظم نے موٹروےپولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے بابر اعظم کو موٹروے پر محفوظ سفر کے بارے آگاہی دی ۔ بابراعظم نے تعریف کی کہ موٹروے پولیس بہترین کام کر رہی ہے۔