لاہور : سیشن کورٹ سیکورٹی ٹیم کی جانب سے بڑی کاروائی دیکھنے میں آئی ہے۔ سیشن کورٹ سیکورٹی ٹیم نے سیشن کورٹ کے احاطے سے دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے، ملزمان ظاہراللہ اور محمد عرفان کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 جدید پسٹل، 9 میگزین اور 160 گولیاں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے دو آٹومیٹک رائفلیں بھی برآمد کر لیں گٸی ہیں۔ ملزمان کو ججز گیٹ سے داخلے پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سےواقعہ کے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔