’’شفقت محمود نے پروپیگنڈے کیخلاف کمر کس لی ‘‘

’’شفقت محمود نے پروپیگنڈے کیخلاف کمر کس لی ‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) سوشل میڈیا پر اکثر ایسے تصاویر دیکھی جا رہی ہیں جہاں پر امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں مگر اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ان تمام تصاویر کو جھوٹا قرار دیا ہے اور اسے ایک ذاتی تشہیر کہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں شفقت محمود نے لکھا کہ ’’کچھ گمنام سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اس صورتحال میں گھس آئے ہیں اور کمرہ امتحانات کی جھوٹی تصاویر پھیلا کر تمام حدیں پار کر رہے ہیں ۔ ان کی الجھائو پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور ہم ناکام کرتے رہیں گے کیونکہ انہیں اپنی ذاتی تشہیر کی ضرورت ہے اور طلبا میں کوئی دلچسپی نہیں‘‘۔https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1386541291488546817ایک دوسری ٹویٹ میں شفقت محمود نے لکھا کہ ’’کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کومد نظررکھے ، کیمبرج بقیہ پیپزرز سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کرے،کیمبرج13ماہ کی شرط پرنظر ثانی کرے ٗپرامید ہوں کہ جلد مثبت فیصلہ آئے گا ‘‘۔

Watch Live Public News