ہیٹ ویو ، میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

 ہیٹ ویو ، میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: Matric exam
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے ہیٹ ویو کے پیش نظر اہم فیصلہ کیا گیا ہے،  تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ 21سے 27 مئی کے درمیان میٹرک امتحانات نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش بڑا فیصلہ سامنے آیا ، کراچی میں انٹر کے بعد میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک امتحانات نہیں ہوں گے، وزیرتعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات ملتوی کئے گئے۔

 ثانوی تعلیمی بورڈ نے مزید بتایا کہ 28مئی سے میٹرک کے امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے تاہم 21 اور 27 مئی کے درمیان ملتوی پرچے کا امتحان بعد میں لیا جائے گا۔

گذشتہ روز ہیٹ ویو کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ تبدیل کی گئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمدعلی ملکانی کی سفارش پر امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق انٹر کے امتحانات 22 مئی کی بجائے اب 27 مئی سے ہوں گے ، اس حوالے سے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

Watch Live Public News