کراچی میں انٹر کےامتحانات:زولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں انٹر کےامتحانات:زولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: کراچی میں انٹر کےامتحانات:زولوجی کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کی شفٹ کا زولوجی کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے گروپس میں وائرل کردیا گیا۔

بارہویں جماعت کے حیوانیات کے پرچے کا وقت صبح 9 سے 11 بجے تک مقرر ہے۔

پرسوں  بھی بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو کر وائرل ہو گیا تھا۔

Watch Live Public News