محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے حالیہ عرصے میں بہترین بیٹنگ کی ہے، انہوں نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں ایک اور نصف سنچری بنائی۔

محمد رضوان سیریز کے فیصلہ کن میچ میں  60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو 2-1 سے شکست دی، پاکستان نے مسلسل تیسری ٹی 20 سیریز جیت لی ہے۔

رضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے انہوں نے تین میچوں میں 186 رنز بنائے جس میں سے پہلے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میں دو نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ یہ 2020 کے بعد سے رضوان کا بین الاقوامی کرکٹ میں چوتھا مین آف دی پلیئر کا ایوارڈ تھا۔ دنیا کے کسی بھی پلیئر نے اس سے قبل ایک سال میں چار دفعہ مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل نہیں کیا ہے۔

رضوان کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم سال میں تین بار مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بنگلہ دیش کے بلے باز لیٹن داس سال میں دو، دو بار مین آف دی سیریز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلا ایک سال رضوان کے لیے بہت شاندار رہا انہوں نے بیٹنگ کے ساتھ اسٹمپ کے پیچھے بھی زبردست کارکردگی دکھائی۔رضوان کو 2020 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پہلا مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا، انہیں انگلش وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ساتھ سیریز کا مشترکہ پلیئر آف دی سیریز نامزد کیا گیا۔

دوسری مرتبہ محمد رضوان کو مین آف دی سیریز کا اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دیا گیا جبکہ پاکستان نے پروٹیز کو 2-0 سے وائٹ واش کیا۔ انہیں تیسری دفعہ مین آف دی سیریز کا اعزازپروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دیا گیا کیونکہ انہوں نے پہلے دو میچوں میں اپنی پہلی ٹی ٹونٹی سنچری اور نصف سنچری بنائی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔