ترکیہ حکومت نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو’تمغہ حُسن کارکردگی‘سے نوازا

ترکیہ حکومت نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو’تمغہ حُسن کارکردگی‘سے نوازا
ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لیے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ کا دیا جانا پوری قوم کے لیے باعث افتخار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ترکیہ حکومت کی جانب سے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ سے نوازا گیا ہے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے 47 رُکنی ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ٹیم لیڈ اکرام الحق سبحانی نے یہ ایوارڈ ایوان صدر ترکیہ (انقرہ) میں منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے وصول کیا ہے ۔ ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ترکیہ حکومت کی جانب سے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ سے نوازا گیا۔ اِس حوالے سے ایوان صدر ترکیہ (انقرہ) میں منعقدہ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے47 رُکنی ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ٹیم لیڈ اکرام الحق سبحانی نے صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان سے ’تمغہ حُسن کاکردگی‘ وصول کیا ۔ رجب طیب ایردوان الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ٹیم لیڈ کو تمغہ حُسن کاردگی دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خدمات پیش کرکے ترک عوام کے دل جیت لیے۔ ترکیہ حکومت اور عوام الخدمت فاؤنڈیشن اور پاکستانی بہن بھائیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اِس مشکل وقت میں اُن کا ساتھ دیا تھا ۔اکرام الحق سبحانی نے رجب طیب ایردوان، ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان محبت کا لازوال رشتہ قائم ہے اسی جذبہ کے تحت دونوں ممالک کے عوام آفت کی کسی بھی گھڑی میں ایک دوسرے کی دل وجان سے مدد کے لیے تیار رہتے ہیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کو ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ ملنے پر الخدمت کے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ٹیم کے رضاکاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ترکیہ حکومت کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے لیے ’تمغہ حُسن کارکردگی‘ کا دیا جانا پوری قوم کے لیے باعث افتخار ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن نےامدادی سرگرمیوں کےلیے ’’قرض بھی، فرض بھی‘‘ مہم کا آغاز کیا تھا ۔ وزارت داخلہ ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (اے ایف اے ڈی) کی خواہش پر الخدمت کے رضاکاروں کی 47 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں روانہ کی گئی تھی جسے اے ایف اے ڈی نے پاک 10 کا نام دیا تھا ۔ یہ ٹیم ملبے میں انسانوں کی تلاش کے جدید آلات سے لیس تھی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے 10 دن زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور ملبے سے زخمیوں اور نعشیں نکالنے میں دنیا بھر سے آئی ریسکیو اینڈ سرچ ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ اِس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تازہ کھانا، خیمے، کمبل، کپڑے، ہائی جین کٹس اور ترپال بھی پہنچائے جاتے رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔