پبلک نیوز: فیصل آباد میں شادی کی تقریب سے 1 سالہ بچے کے مبینہ اغواء کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصورآباد میں شادی کی تقریب میں آنیوالی خاتون کا 1 سالہ بیٹا اغواء کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لالیاں کے رہائشی ربنواز کی اہلیہ روضہ پارک میں شادی کی تقریب میں آئی تھی۔ ملزمہ تسلیم ایک سالہ بچے زیان کو سیر کے بہانے ساتھ لے گئی۔
پولیس ایک سالہ بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔