عمران خان حکومت کے 3سال، سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی دوڑ

عمران خان حکومت کے 3سال، سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی دوڑ
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 2018 میں حکومت بنائی جس کو تین سال مکمل ہو گئے۔ تین سال مکمل ہونے پر حکومت کی جانب سے بہت بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالنا تھا۔ تین سال مکمل ہونے پر جہاں ایسی تقریب رکھی گئی وہیں پر سوشل میڈیا بھی استعمال میں لایا گیا۔ اگر حکومت نے اپنے حق میں ٹرینڈز بنائے تو مخالفین نے جوابی ٹرینڈز بھی چلائے۔ اس وقت دونوں جانب سے ٹرینڈز کی ریس لگی ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر 'کپتان کا نیا سال' اور #3YearsOfNayaPakistan ٹرینڈ کر رہے ہیں جبکہ ان ٹرینڈز کے جواب میں جعلساز کے تین سال اور #TabahiKay3Saal جیسے ٹرینڈز بنائے گئے ہیں۔ عمران خان حکومت کو پسند کرنے والوں نے حق میں ٹویٹس کیں جبکہ حکومتی منصوبہ کو بڑھ چڑھ کر بیان کیا۔ اپوزیشن نے حکومتی خامیوں اور دیگر قابل تنقید چیزوں کو سوشل میڈیا پر خوب اچھالا۔ یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔