کابل (ویب ڈیسک) طالبان کی جانب سے سابق صدر حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سینئر سیاسی لیڈر عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے گھروں کے اندر نظر بند کر دیا۔ اس حوالے طالبان کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔ معاملے پر طالبان کے مؤقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ طالبان نے افغانستان پر 15 اگست کو قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہے۔ اس عمل میں طالبان قیادت نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سینئر سیاسی لیڈر عبد اللہ عبداللہ ملاقات بھی کی تھی۔