ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل سے مل کر کیسے حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ ہم شکل نظر آنے والے شخص نے اپنا ملبوس بھی مولانا طارق کی جمیل کے جیسا زیب تن کر رکھا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ اور لوگ بھی موجود ہیں۔ جبکہ مذکورہ شخص مولانا طارق جمیل کو ایک واقعہ بھی سناتا ہے کہ ایک جگہ چائے پینے کی غرض سے گیا تو ہوٹل پر کام کرنے والوں نے مجھے مولانا سمجھ لیا۔ چائے کا مطالبہ کرنے پر کہنے لگے کہ چائے کیا ہم آپ کے لیے پراٹھے بھی لاتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اب سامنے آئی مگر دو سال قبل فیس بک پر اس ملاقات کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ملاقات تب ہی ہوئی تھی مگر ویڈیو اب وائرل ہوئی۔
ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ہم شکل کے چرچے سوشل میڈیا ہو رہے ہیں۔ یہ اس وقت مزید بڑھے جب مولانا طارق کی ہم شکل سے ملنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاگو ٹی وی نام سے موجود ہینڈل کی جانب سے شیئر کی گئی۔ ویڈیو کو صارفین نے پسند کیا اور خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ یہ ویڈیو شیئر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد وائرل ہو گئی۔