کوئٹہ کا ملک بھر سے زمینی،ہوائی اور مواصلاتی رابطہ مقطع

کوئٹہ کا ملک بھر سے زمینی،ہوائی اور مواصلاتی رابطہ مقطع
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،سیلاب اور بارشوں کے باعث کوئٹہ کا ملک بھر سے زمینی،ہوائی اور مواصلاتی رابطہ مقطع ہو گیا ہے۔ بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں نے ہر طرف تباہی مچادی ہے، جس کی وجہ سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کا ملک بھر سے فضائی، زمینی اور مواصلاتی رابطہ پچھلے 8گھنٹے سے منقطع ہے ،آئی جی ، ڈی آئی جی بلوچستان اور کمشنر سمیت کسی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پچھلے 30گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں پر تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث انٹرنیٹ سروس اور موبائل فون سروس بھی بند ہے . رپورٹ کے مطابق رات 11بجے کے بعد سے کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے ، کوئٹہ ایئرپورٹ کا رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے . دوسری جانب ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل جبکہ پی آئی اے کی کوئٹہ کے لئے کراچی اور لاہور کی پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔