پشاور ہائیکورٹ : پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کا اعلامیہ معطل

پشاور ہائیکورٹ : پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کا اعلامیہ معطل
پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کا اعلامیہ معطل کر دیا. پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے اس اعلامیے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ وفاق میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرائیں۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل بینچ نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی حکومت، صوبائی کابینہ، ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ اس نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ شبیر حسین نے دائر کی تھی۔ اس حکم کے ردعمل میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے نزدیک حکومت کا PDM رہنماؤں کے خلاف انھیں الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم اتنا بے وقعت ہے کہ حکومت کو نوٹس کئے بغیر کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔ ثابت یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے، جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے۔‘

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔