ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویریؒ کی دینی و روحانی خدمات کیلئے عقیدت کا اظہار کیا۔
مریم نواز شریف نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981 ویں عرس کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور عرس میں آنے والے عقیدت مندوں کی بہترین میزبانی یقینی بنانے اور زائرین کیلئے مناسب انتظامات کی ہدایت کی۔
انہوں نے عرس پر سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ محبت سے پیش آئیں، زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے، سبیلوں پر رش سے بچنے کیلئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے۔
مریم نواز شریف نے پولیس وارڈن اور افسران کو عرس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔